Live Updates

ٹوپی،عوامی نیشنل پارٹی صوبائی صدر کا تحصیل ٹوپی رابطہ عوامی 2روزہ دورہ مکمل

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:07

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی صوبائی صدر کا تحصیل ٹوپی رابطہ عوامی 2روزہ دورہ مکمل ضلع صوابی چاروں تحصیلوں میں10دن کے دوران ناراض کارکنان کے حجروں اور نئے لوگوں کو باچا خان کے فلسفہ امن کا پیغام پہنچائیں گے تحصیل ٹوپی میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اب وہ وقت آچکا ہے جب پختون قوم متحد ہوکر ایک پلیٹ فارم اور ایک ہی سرخ جھنڈے تلے متحد ہوجائیںمیں چترال سے وزیرستان، خیبر سے ہزارہ پختونخوا کے کونے کونے تک پختون قوم کے پاس جرگے کے طور پر جاؤں گاپارٹی میں ناراض کارکنوں کے پاس بھی جاوں گا پختون کے بچے بچے کو مناؤ ں گاپختون خوا چھ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتی ہے اس پرسب سے پہلا حق پختون خوا کا ہے ہماری ضرورت صرف تین ہزار میگاواٹ ہے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صودبائی صدر ایمل ول ولی خان نے ٹوپی ،ہملٹ شکرئی مینئی کے مختلف 5مقامات میں شمولیتی جلسوںیونین کونسلوں حجرہ تاج بر ٹوپی،حجرہ صابی خیل ٹوپی، حجرہ موسی خیل ٹوپی، حجرہ محلہ عیسیٰ خیل گندف ، کوٹھا ، کلابٹ ،حجرہ سہیل احمد بارہ خیل ٹوپی اور حجرہ سلیم بھادر شہیدان ٹوپی اور دیگربارہ مختلف حجروںمیں بھی بڑے بڑے اجتماعات اور بعد ازاںصوبائی راہنماء شاہ نواز خانزادہ کے رہائش گاہ ٹوپی پر میڈیا کو خصوصی انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال صوبہ ہے لیکن وفاق اور پنجاب ہمارے وسائل پر قابض ہے جس کی اختیار صوبہ میں بسنے والوں کے پاس موجود نہیں ہیں احتجاج ہر شہری کا حق ہے کل احتجاج کا درس دینے والے کیوں اختجاج کو بزور روکنے کی کوشیشوں میں ہیں عوام نے ووٹ عوامی نیشنل پارٹی کو دیا مگر بکسے چوری ہوکر سلیکٹڈ کو لایا گیا جس نے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کی بجلی پر سب سے پہلے اس پر ہمارے صوبے کا حق ہے اگر ہمارے پاس عوام کی طاقت سے اختیار ؤگیا تو پورے صوبے کے کونے کونے میں بجلی دیں گے لوڈشیڈنگ ختم کریں گے پھر پورے پاکستان کو بجلی دیں ہمیں ایک روپے پچاس پیسے یونٹ دیں اگر یہ حق نہ دیا گیا تو پنجاب پر بجلی بند کریں گے کوئی مائی کا لعل ہمارے حقوق پر قبضہ نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میںANPکے مرکزی صدر و رہبر تحریک اسفند یارولی نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ہم اس میں بھرپور شرکت کریں گے اگر صوبائی حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے کارکنوں پر تشدد یا گرفتاریاں کئے ANPبھر پورقوت کے ساتھ صوبائی حکومت کے خلاف اسفندیار کی قیادت میں ایسی اختجاجی تحریک شروع کریں گی کہ صوبے کے کونے کونے تک ا ختجاجی تحریک پھیل جائی گی انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختون خوا میں ہماری مینڈیٹ کو چھینا گیا اورآج عمران نیازی کچکول لیکر پورے دنیا سے بھیگ مانگ کر ہماررے ملک کو بدنام کیا آئی ایم ایف کی ایماء پر ملک کو بیرونی قرضوں تلے دبا دیاغریب عوام پرمہنگائی کا طوفان لاکر ان سے جینے کا حق چھین لیا آج ہے طبقے ڈاکڑوں سکولز ٹیچر اور دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین سے جنگ شروع کر رکھا ہے خانزادہ شاہ نواز کے ڈیرے میں میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت اس موقع پرپارٹی کے ضلعی قیادت عوامی نیشنل پارٹی کے صدرحاجی امان اللہ خان، جنرل سیکریٹری نواب ذادہ،خانزادہ شاہ نوازخان،سینئر نائب صدر و سابق تحصیل ناظم رزڑ غلام حقانی، سابق ایم پی اے مختیار خان ایڈوکیٹ، سابق امیدوار این ای18 وارث خان اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ٹوپی تحصیل میں عوام کا جوش دیکھ کر مجھے امید ہو چلی ہے کہ عوام اپنے حق کے حصول کیلئے سرخ جھنڈے تلے اٹھ کھڑے ہونگے ملک کے تمام ادارے ہمارے ہیں ہم کسی ادارہ کے خلاف یا ان سے تصادم کے حق میں نہیں آئین پاکستان کے دائرہ کار میں رہ کرکے اپنے صوبہ اور عوام کے حق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے واضح رہے کہ صوبائی صدر کا دورہ صوابی کے موقع پر تحصیل ٹوپی اور صوابی کے تنظیموں نے مکمل بائیکاٹ کیا اور تمام دورہ سے دور رہے تحصیل ٹوپی میں شاہ نواز خانزادہ اور صوابی میں ضلعی جنرل سیکریٹری نواب زادہ کے ہمراہ نثار پختون یار و دیگر نے صوبائی قائد کیلئے پروگرامات کئے کیونکہ اس سے قبل دونوں تحصیلوں کے تنظیموں اور ضلع میں ہارنے والے پینل نے ضلعی تنظیم کیساتھ برملا اختلاف کا اعلان کیا تھا جب کہ ضلعی تنظیم کا کہنا تھا کہ ہم نے باقاعدہ اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ تحصیل کے تنظیمات الگ الگ اجلاس بلا کرصوبائی صدر کا والہانہ استقبال کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیں لیکن انہوں صوبائی قائد کے تاریخی دورہ کے موقع پر بائیکاٹ کرکے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جس کو صوبائی کونسل خود تحصیل ٹوپی وصوبائی تنظیموں کے اقدام پرفیصلہ کرے گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات