جمعیت علماء اسلام کا تنظیم انصارالاسلام کے فورس پر بیہودہ الزام کی شدید مذمت

ہمارے دستورکامستقل حصہ ہے اور یہ انصار الاسلام ہمارے نظم وضبط کی تنظیم ہے جوآرٹیکل 26کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ بھی ہے اور آج سے 30 سال پہلے سے کام کرتے آرہے ہیں، مولانا عبداللہ جتک

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:09

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سپریم کونسل کے ممبرسابق نائب امیر بلوچستان مولانا عبداللہ جتک نے جے یوآئی کے تنظیم انصارالاسلام کے فورس پر سلیکٹید اورجعلی حکومتی حلقوں کی جانب سے ان پر بیہودہ الزامات اور ماورائے قانون کیسسز کیخلاف شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جب سے جمعیت علماء اسلام کی بنیاد وجود میں آئی ہے اس وقت سے یہ تنظیم جے یوآئی کے نظم ونسق اور اس کے قیادت وکارواں کی تحفظ اور سیکیورٹی کیانتظامات کو بخوبی اوراحسن طریقے سے سرانجام دیتے آرہے ہیں اور یہ ہمارے دستورکامستقل حصہ ہے اور یہ انصار الاسلام ہمارے نظم وضبط کی تنظیم ہے جوآرٹیکل 26کے تحت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ بھی ہے اور آج سے 30 سال پہلے سے کام کرتے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ عرصہ درازسے ملک پاکستان میں جے یوآئی کی جانب سے ہزاروں اجتماعات منعقد کیئے گئے خدمات دارالعلوم دیوبند جیسا اجتماع ، ملک کے چپہ چپہ میں تاریخ ساز جلسے، جلوس مظاہرے اور ماضی قریب میں جے یوآئی کے زیراھتمام صدسالہ عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوء جوکہ ملک کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے نہ ایسا اجتماع منعقد ہوا ہے اور نہ آئندہ کوء اتنا پروگرام منعقد کرسکتاہے جہاں 70 لاکھ سے زائد کامجمع اور سمندرامڈ آیا تھا کیاکوئی بتاسکتاہے کیاکوئی نشاندہی کرسکتاہے کہ وہاں کیانقصانات ہوہرگز نہیں نہ کسی املاک کونقصان پہنچا نہ کوء شیشہ ٹوٹا اورنہ کوئی پتہ گرا یہ سب کچھ یہی تنظیم انصارالاسلام کے جیالوں نے نظم ونسق کو سنبھال کر پورے لاکھوں کے اجتماعات اور قیادت کوتحفط فراہم کررہی تھی اورپورااجتماع ان کے حصار ے میں تھا، اور گزشتہ نومہینہ کے اندر جے یوآئی کی جانب سے ملک بھرمیں 15 ملئن مارچ منعقد ہوئی جس میں لاکھوں کامجمع شریک ہوتا تھا ایک کروڑ سے زائد عوام ان 15 ملئین مارچوں میں شریک ہوئی اور یہی فورس تھی جو کروڑوں کے مجمع کو اپنے حصارے میں لیکر بخوبی اوراحسن طریقے سے امن وامان کی فضاء کو قائم ودائم رکھا انہوں نے کہا کہ حکومت کے ایسے بیہودہ ہتھکنڈے انکی بوکھلاہٹ کی نشانی ہے اور جے یوآئی کسی بھی دباؤ میں آنے کوتیارنہیں اور ہماری یہ انصار بغیر وردی اور ڈنڈے کے بھی پورے ملک کوجام کرسکتے ہیں اور انشاء اللہ ہمارے سالار قافلے کی سیکیورٹی سنبھال کر پرامن طریقے سے اسلام آباد پہنچیں گے۔