شجر کاری مہم کے تحت پی ایچ اے لاہور اور گرین کیپرز کے مشترکہ اشتراک سے آٹھ سو نئے پودوں کی تنصیب

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:15

لاہور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈی جی پی ایچ اے نے کہا ہے کہ شجری کاری مہم کے تحت شہر بھر میں نئے پودوں کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسی سلسلے میں آج بھی ہم نے آٹھ سو نئے پودوں لگائے ہیں جن میں آٹھ فٹ کے پھلدار ، سایہ دار پودے جن میں نیم ، املتاس ، امرود اور شہتوت سمیت دیگر پودے شامل ہیں۔ شہر کو سر سبز بنانے کے خواب کی تکمیل کے لیے پی ایچ اے لاہور ہر سطح پر شجر کاری مہم کو وسعت دے رہا ہے اور شہر میں درختوں کی تعداد بڑھانے کیلئے ہر سطح پر کام کر رہا ہے۔

یہ باتیں انہوں نے گرین کیپرز کے ممبران کے مشترکہ اشتراک سے زون ون ماڈل ٹائون ایم بلاک میں انہوں نے کہا کہ آٹھ سو نئے پودوں لگائے جانے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا‘ انہوں نے کہا کہ پھل دار اور سایہ دار درختوں سے شہر کے حسن میں مزید اضافہ ہوگا ہمارا ٹارگٹ گرین اینڈ کلین لاہور ہے جس کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پارکوں سمیت دیگر جگہوں پر جہاں جہاں درختوں اور نئے پودوں کی تنصیب کا کام ہو رہا ہے ان تمام پودوں کی نگہداشت بھی پی ایچ اے لاہور خود کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ درخت انسانی زندگی کیلئے بہت ضروری اس لیے ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ لگائے گئے نئے پودوں کی حفاظت کرے۔ پی ایچ اے لاہور شہر بھر میں دیسی ، پھلدار اور سایہ دار درختوں کی تعداد کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شجر کار مہم میں بڑی تعداد میں شہریان لاہور کا حصہ لینا خوش آئند ہے۔نئے درختوں کی تنصیب میں شہریوں کے تعاون کے شکر گزار ہے جو ماحول کو صحت مند بنانے کیلئے پی ایچ اے لاہور کے شانہ بشانہ ہیں۔‘اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جاوید حامد‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ظہیر الحسن اور پی ایچ اے لاہور کے عہدیداران ، گرین کیپرز ممبران سمیت بڑی تعداد میں شہریان لاہور نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :