مغربی بائی پاس اور کراچی شاہراہ کوئٹہ ژوب شاہراہ کودورویہ بنایاجائے،رہنما جمعیت علماء اسلام نظریاتی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی صوبائی کنونیئر مفتی شفیع الدین ڈپٹی کنونیئر حاجی عبیداللہ حقانی نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان مغربی بائی پاس اور کراچی شاہراہ کوئٹہ ژوب شاہراہ کودورویہ بنایاجائے کراچی شاہراہ کوئٹہ ژوب شاہراہ اورمغربی بائی پاس سنگل روڈہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں روزانہ کئی جانیں ضائع ہورہی ہیں دہشت گردی سے زیادہ جانیں سڑک حادثات میں ضائع ہوئے اور صوبائی حکومت غفلت میں ڈوب چکاہے باربار حادثات پیش ہونے اور بارہاحکومت آگاہ کرنے کی باوجود اس عام شاہراہوں کی دو رویہ کے لیے آج تک کوئی اقدام نہیں اٹھایاہیں پوری کوئٹہ کی اکثرٹریفک مغربی بائی پاس پرہیں لیکن اس کی باوجود دو رویہ نہیں بنایا انہوں نے کہاحکومت مزید حادثات کی روک تھام کے لیے مغربی بائی پاس کودورویہ بنانے کے لیے فوری طورپر اقدامات کریاور عوام کی اس دیرینہ مطالبہ کوپوراکیاجائیاور وزیراعلی بلوچستان اپنے کئے وعدوں کوعملی جامہ پہناء انہوں نے کہاکہ موٹر ویاورمغربی روٹ کی چھ رویہ روٹ تو بلوچستان کی قسمت میں نہیں اور نہ بن سکتاہے بلوچستان کی عوام صرف دورویہ روٹ کامطالبہ کرتے ہیں کچلاک پشین کوئٹہ قلعہ سیف اللہ کوئٹہ چمن کوئٹہ نوشکی تفتان پنچگورخاران قلات نصیرآبادسبی وغیرہ تمام شاہراوں پرروزانہ ہزاروں چھوٹے بڑیگاڑیاں گذرتی ہے روزانہ کے بنیادپرمختلف حادثات میں ہزاروں لقمہ اجل بنے ہیںکسی بھی حکومت نے بلوچستان کے شاہراوں کودوریہ کرنے کاسنجیدہ کوشش نہیں کی انہوں نے کہاحکومت مزید حادثات کی روک تھام کے لیے مغربی بائی پاس کودورویہ بنانے کے لیے فوری طورپر اقدامات کریاور عوام کی اس دیرینہ مطالبہ کوپوراکیاجائے اور وزیراعلی بلوچستان اپنے کئے وعدوں کوعملی جامہ پہنائے انہوں نے کہاحکومت نے مغربی بائی پاس کودورویہ نہ بنایاتوتمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے احتجاج کالائحہ عمل طے کرے جمعیت علمااسلام نظریاتی ان ٹریفک حادثات پرحکومت کی بے حسی پرمزید خاموشی اختیار نہیں کریں گے۔