مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق، چار زخمی

اتوار 20 اکتوبر 2019 16:35

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) دوٹریفک کے حادثات اور زہریلا کھانا کھانے سے تین افراد جاں بحق، چار زخمی ہوگئے۔نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق لاھور سے کراچی جانے والی گرین ٹرین میں زہریلاکھانا کھانے سے کراچی کارہائشی ولی محمد اوکاڑہ کے قریب جاںبحق ہوگیا۔نواحی علاقہ حویلی لکھا کے قریب دوموٹرسائیکلوں اور نیشنل ہائی وے اوکاڑہ بائی پاس کے قریب آئل ٹینکر اور ٹرک کے تصادم میں دوافراد18سالہ فہد اور ایک نامعلوم شخص جاںبحق ہوگئے، جبکہ چارافرادزخمی ہوگئے۔نعشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے، جبکہ پولیس نے کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :