شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت واحترام، سخت سیکیورٹی انتظامات میں منایاگیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 17:05

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2019ء) شہدائے کربلا کا چہلم گزشتہ روز عقیدت واحترام اور سخت سیکیورٹی انتظامات میں منایاگیا ۔چہلم شہدائے کربلا کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز ماتمی جلوس برآمد ہوا۔اس موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی قریبی بازاروں کو بندکیاگیا،جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی جلوسوں کی نگرانی پر تعینات رہی ۔

(جاری ہے)

جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے واپس امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوئے ۔ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رکھا گیا ۔بعض اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رکھی گئی۔ پاک فوج کو الرٹ رکھا گیا جبکہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر خیبر پختونخوا پولیس کی اضافی نفری بھی مختلف اضلاع سے طلب کی گئی ہے۔امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ڈیرہ اسماعیل خان میںتمام اداروں کو ضروری اقدامات کی ہدایات کی گئیں۔