مولانا فضل الرحمان پہلی بار فائٹرکے طور پر دکھائی دے رہے، حسن نثار
آزادی مارچ سے پہلے یہ مارچ کامیاب ہوچکا،انہوں نے جوحاصل کرنا تھا، وہ کرچکے ،خوف کا اتنا عالم ہے کہ ان کی صفوں میں بھگڈرمچی ہوئی ہے،بھاگے پھر رہے ہیں، اللہ کرے خیر ہو۔سینئر تجزیہ کار حسن نثارکا تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اکتوبر 2019 22:03
(جاری ہے)
لیکن لوگ اندھے اور بہرے نہیں ہیں، یہ سارے تضادات یہ سارا کچھ ان کے اکاؤنٹس میں جا رہا ہے، ایک بات بتا دوں، ایک چیز دس چوٹوں پر ٹوٹتی ہے۔
ہم کہتے ہیں دسویں چوٹ پر یہ چیز ٹوٹی ہے، ہم پہلی 9 چوٹوں کو بھول جاتے ہیں، میرے نزدیک مولانا فضل الرحمان نے جو چوٹ دی ہے،یہ اتنی شدید چوٹ ہے، وہ جو پوائنٹ اسکو رکرنا چاہ رہے تھے وہ ہوچکا ہے۔ جس کو یہ معمولی سمجھتے تھے ،خوف کا اتنا عالم ہے کہ ان کی صفوں میں اس طرح کی بھگڈرمچی ہوئی ہے، بھاگے پھر رہے ہیں، اللہ کرے خیر ہو۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پہلی بار مجھے ایک فائٹرکے طور پر سامنے آتے دکھائی دے رہے ہیں، باقی آئندہ چند دنوں میں پتا چل جائے گا۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوال پر کہا کہ دھرنے کیلئے سعودی عرب یا کسی قسم کی بیرونی سپورٹ نہیں ہے۔ اندرونی حالات کچھ ایسے ہیں کہ مولانا سوچا کہ آزادی مارچ کیا جائے۔ کہیں سے ان کو گرین لائٹ بھی ملی ہے، ساری بحث یہ ہورہی ہے کہ ان کو گرین لائٹ کہاں سے آئی ہے؟ کیونکہ گرین لائٹ دینے والے تو سارے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، مگر میں نے اس پر لکھا بھی ہے ، اب میں کچھ دہرانا نہیں چاہوں گا۔ مولانا کو ضرورکہیں نہ کہیں سے کوئی اشارہ آیا ہے مگر سعودی عرب کا کوئی رول نہیں ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ دھرنا کامیاب ہوگایا نہیں ؟ میرے خیال سے دھرنے کا مقصد حکومت کو گرانا نہیں عمران خان کو ہٹانا ہے، حکومت رہتی ہے تو رہے،حکومت کو کمزورکرنا بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے مولانا فضل الرحمان کا مارچ کوئی زیادہ کامیاب نہیں ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.