سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس کل ہوگا

پیر 21 اکتوبر 2019 16:59

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) اور پاکستان ٹیلی ویژن کے حکام کل منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو اپنے اداروں کی کارکردگی اور امور سے متعلق بریفنگ دیں گے ۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس(آج) منگل کوپارلمینٹ ہائوس میں منعقد ہوگا ۔چیئرمین پیمرا ادارے کی نجی ٹی وی چینلز اور ریڈیو چینلز کے حوالے سے پالیسی اورریگولیشن کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ ایم ڈی پی ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی تشکیل نو اور پنشنرز کی ادائیگیوں کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :