وہاڑی: نفرت انگیز تقاریر اور مذہبی منافرت پھیلانے پر سابق صوبائی خطیب اوقاف محمد وہاج نوری کو سرکاری کمیٹیوں سے فارغ کر دیا گیا

ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے قاضی محمد وہاج نوری کوسرکاری کمیٹیوں سے فارغ کرنے کی سفارشات کی تھیں

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 21 اکتوبر 2019 17:10

وہاڑی: نفرت انگیز تقاریر اور مذہبی منافرت پھیلانے پر سابق صوبائی خطیب ..
وہاڑی(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی،منور حُسین رجانہ) نفرت انگیز تقاریر کرنے اور مذہبی منافرت پھیلانے پرسابق صوبائی خطیب اوقاف قاضی محمد وہاج نوری کو ضلعی امن کمیٹی اور دیگرسرکاری کمیٹیوں سے فارغ کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے قاضی محمد وہاج نوری کوسرکاری کمیٹیوں سے فارغ کرنے کی سفارشات کی تھیں۔

(جاری ہے)

جس پرڈپٹی کمشنروہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے کارروائی کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ یہ نوٹیفیکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق قاضی محمد وہاج کی سرکاری کمیٹیوں سے ممبرشپ کومفادعامہ کے پیش نظر ختم کیاگیا۔ قاضی محمد وہاج کو ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی اورضلعی علماء بورڈ سے بھی فارغ کردیا گیا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیانے قاضی محمدوہاج نوری کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے پیش نظرڈویژنل امن کمیٹی سے نکالنے کیلئے کمشنرملتان ڈویڑن کوبھی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔