جاپان ٹوکیو اولمپکس میں دنیا کی میزبانی کیلئے تیار ہے،افتتاحی تقریب کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، کونینوری مٹسوڈا
جاپان میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے فروغ پا رہا ہے، جاپان انڈر۔19ٹیم آئندہ سال کرکٹ ورلڈ کپ کا حصہ ہو گی، کوشش کرینگے کہ ورلڈ کپ سے قبل جاپان کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرئے، جاپان کے سفیر کی سینئر صحافیوں سے گفتگو
پیر 21 اکتوبر 2019 21:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جاپان میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے جاپانی ثقافت میں کرکٹ کی دلچسپی پیدا کرنے میں کردار ادا کیا جس کے باعث جاپان میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے جبکہ 2020 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے جونیئر کرکٹ ورلڈ کپ میں جاپان کی ٹیم بھی کوالیفائی کر چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لئے جنوبی افریقہ جانے والی جاپان کی ٹیم کا پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ساتھ کچھ میچ کھیلنے کے لئے جاپان کرکٹ ایسوسی ایشن سے بات کرنے پر اتفاق کیاہے اور اس حوالے سے پی سی بی حکام سے بات چیت کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال اولمپک گیمز کے انعقاد کے پیش نظر بڑی تعداد میں دنیا بھر کے سیاح جاپان کا رخ کرینگے اور سیاحوں کی بری تعداد کی آمد کے پیش نظر بھی تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ہاکی کھیل کو دیکھنے کا شوق رکھنے والے جاپان کے سفیر کا کہنا تھا کہ جاپان میں بڑھتے ہوئے اولمپک بخار کے پیش نظر انہیں 1964 میں ٹوکیو اولمپکس کا فائنل یاد آ گیا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں مد مقابل تھی اور پر امید ہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم ٹوکیو اولمپکس مقابلوں کا حصہ بنے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک صرف ایک پاکستانی شوٹر خلیل اختر نے براہ راست ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کیا ہے جبکہ امکانات موجود ہیں کہ مزید اتھلیٹس بھی براہ راست ٹوکیو اولمپکس کا حصہ بنے۔انہوں نے مزید کہاکہ اولمپک گیمز میں رضا کاروں کیلئے 2لاکھ سے زئاد درخواستیں موصول ہو ئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جاپانی لوگ پاکستانی عوام کو بہت پسند کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ہم نے ان کو دس دس ممالک میں شامل کیا ہے جہاں سے ہم مستقبل میں ہنرمند کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.