پشاور :تمام منی اڈوں، روڈ پر واقع غیر ضروری پارکنگ اور تحصیل میونسپل انتظامیہ کی طرف سے ختم شدہ تجاوزات میں غیر ضروری مداخلت کی روک تھام کے ساتھ ساتھ سکولوں کے باہر غیر ضروری پارکنگ کے خلاف عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیئے خصوصی ٹیم تشکیل

پیر 21 اکتوبر 2019 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کی سربراہی میں سرکل حویلیاں میں موجود تمام منی اڈوں، روڈ پر واقع غیر ضروری پارکنگ اور تحصیل میونسپل انتظامیہ کی طرف سے ختم شدہ تجاوزات میں غیر ضروری مداخلت کی روک تھام کے ساتھ ساتھ سکولوں کے باہر غیر ضروری پارکنگ کے خلاف عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد طارق محمود خان کی زیر نگرانی حویلیاں میں موجود غیر قانونی منی اڈوں، غیر قانونی تجاوزات اور دیگر ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیوں کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی جس کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک پولیس طارق محمود خان خود کریں گے جبکہ ڈی ایس پی حویلیاں شمعریز خان،ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن سرکل حویلیاں میڈم شہزادی نوشاد گیلانی، ٹریفک سب انسپکٹر جبکہ تین ٹکٹنگ آفیسرز اور پانچ ٹریفک کنسٹیبلان کے ساتھ ساتھ تحصیل میونسپل انتظامیہ کے ممبران بھی شامل ہوںگے۔

(جاری ہے)

اس ٹیم کا بنیادی مقصد حویلیاں شہر میں موجود تمام غیر قانونی منی اڈوں،غیر قانونی پارکنگ اور روڑ پر واقع تمام غیر ضروری رکاوٹوں کو ختم کر کے روڈ میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور عوام کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روڈ کی روانی کو مسلسل بحال رکھنا ہے ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے شہر حویلیاں میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی پارکنگ پرمکمل پابندی عائد کر تے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہیں اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش ٹریفک مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :