انتظا میہ اور محکمہ صحت کی مشتر کہ کو ششوں سے ڈ ینگی سے متا ثرہ مر یضوں کی تعداد میں کمی د یکھنے کو آئی ہے ، ثاقب ظفر

محکمہ صحت اس بات کو یقینی بنا ئے کہ فیلڈ سر گر میوں کو اسی جذ بے کیساتھ جا ری ر کھا جائے تا کہ آئندہ سال کے لئے قبل از وقت اقدامات کئے جا سکیں، کمشنر راولپنڈی

منگل 22 اکتوبر 2019 00:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) ثا قب ظفر نے کہا ہے کہ بلا شبہ انتظا میہ اور محکمہ صحت کی مشتر کہ کو ششوں سے ڈ ینگی سے متا ثرہ مر یضوں کی تعداد میں کمی د یکھنے کو آئی ہے تا ہم محکمہ صحت اس بات کو یقینی بنا ئے کہ فیلڈ سر گر میوں کو اسی جذ بے کے ساتھ جا ری ر کھا جائے تا کہ آئندہ سال کے لئے قبل از وقت اقدامات کئے جا سکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کی جا نب سے ڈ ینگی متاثرہ مریضوں کو بہترین طبی سہو لیات فراہم کر نے کی یقین دہانی کی جا ئے اور ڈی وی آر شکایا ت کا مقر رہ ایس او پیز کے مطا بق سو فیصد ازالہ یقینی بنا یا جائے۔انہوں نے مز ید کہا کہ انسداد ڈ ینگی سر گر میوں میں کسی قسم کا کو ئی تعطل نہ لایا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنرآ فس راولپنڈ ی میں منعقدہ انسداد ڈ ینگی مہم کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔

اجلاس میںایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکواٹر) صا ئمہ یونس ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرسہیل ، فوکل پر سن ڈ ینگی پر و گرام ڈاکٹر سجادو محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شر کت کی۔اس مو قع پر تا زہ تر ین صو رتحال سے آگاہ کر تے ہو ئے محکمہ صحت نے بتا یا کہ اس و قت راولپنڈی کے پرائیو یٹ و سرکا ری ہسپتالوں میںڈ ینگی کی466مشتبہ مر یض دا خل ہیں جن میں سے 335کنفرم کیسز ہیں۔

گز شتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کی140مر یض دا خل ہو ئے ہیں اور 185 علاج معا لجے کے بعد ڈ سچا رج ہو ئے ہیں۔اسکے علاوہ ڈ ینگی ایکٹ میں خلاف ور زی کے مرتکب افرادو اداروں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے جس میں اب تک 2918لوگوں کو نوٹسز د یئے گئے ہیں، 1129جگہوں کو سیل کیا گیا ہے اور 138کے خلاف ایف آئی آرز د رج کی گئی ہیں جبکہ112لوگوں کو گر فتار کیا گیا ہے اور182 ٹا ئرز ضبط کئے گئے ہیں۔

اسکے علاوہ انسداد ڈ ینگی مہم میں غفلت بر تنے والے فیلڈسٹا ف کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے تا کہ وہ فیلڈ میں اپنی کار کر دگی کو بہتر بنا ئیں۔اس ضمن میں گز شتہ روز غیر حا ضر ہو نے والی106 سٹاف ممبران کو شو کاز نو ٹسز د ئیے گئے ۔ سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ مہم میں شفا فیت اور فیلڈ سر گرمیوں کے معیار کو یقینی بنا نے کے لئے مانیٹر نگ کے نظام پر خصوصی تو جہ دی جا رہی ہے تا کہ جہاں غفلت کا مظا ہرہ کر نے والوں کے خلاف ایکشن لیا جا ئے وہی بہترین کا ر کر د گی د کھا نے والے و رکرز کی حو صلہ افزائی بھی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :