حکومت نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے، اے این پی کے صدر اسفند یار ولی خان کا بیان

منگل 22 اکتوبر 2019 14:39

حکومت نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے، اے این پی کے صدر اسفند ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت سابق وزیراعظم نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صحت کے معاملے کو سیاست کے لیے استعمال کرنا غیر انسانی رویہ ہے۔ اسفند یار ولی خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرے تاکہ وہ جلد صحت یاب ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے بھی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرے اور حکومت اپوزیشن کے خلاف اپنے رویہ کو تبدیل کرے۔