حکومت بھارتی وزیر اعظم کے پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کے اعلانات کاسختی سے نوٹس لے ‘ سندھ طاس واٹر کونسل
بھارت دریائوں کا پانی پاکستان کیخلاف بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کے متعلق بڑے بڑے منصوبوں پر عمل پیرا ہے‘ چیئرمین ظہور الحسن ڈاہر
منگل 22 اکتوبر 2019 15:16
(جاری ہے)
بارسلونا کنونشن کے تحت کسی بھی ملک کو ایسے دریائوں کا پانی روکنے ، پانی کا رخ تبدیل کرنے کا قطعی کوئی حق حاصل نہیں۔
جس ملک میں دریا بنتے ہیں وہ ملک ہی راستے میں اپنی حدود کے اندر کسی پڑوسی ملک کا پانی ہرگز نہیں روک سکتا۔ دریائوں کے عالمی نظام اور انٹرنیشنل لاء کے تحت اوپر کی سطح پر کسی ملک کو دریائوں کے پانی کی اس حد تک استعمال کی ہرگز اجازت نہیں کہ نیچے کی سطح کے پڑوسی ملک کی زمینیں سیراب نہ ہو سکیں۔لیکن بھارت دنیا کے تمام عالمی معاہدوں کو بلڈوز کرتے ہوئے پاکستان کے دریائوں کا پانی پاکستان کے خلاف بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کے متعلق بڑے بڑے منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور ایک عالمی سازشی تھیوری کے تحت دو طرفہ مذاکرات کے آڑ میں بھارت کو طویل المدتی منصوبے مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ یہ ناقابل ِ تردید حقیقت ہے کہ بھارت پاکستان کی طرف بہنے والے دریائوں چناب ، جہلم ، نیلم اور سندھ کا رخ شمالی سے جنوب کی طرف موڑنے کے متعلق بڑے بڑے منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ جن کی تکمیل کے بعد پاکستان میں قحط سالی ، بھوک اور پیاس کا ایسا طوفان آنے والا ہے جس کو اقوام ِ متحدہ سمیت بڑی سے بڑی طاقت بھی نہیں روک سکے گی۔ بگلیہار ڈیم کی تعمیر سے قبل دریائے چناب سے پنجاب کی 70ایکڑ اراضی سیراب ہوتی تھی۔ اب 20لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہو گی۔بھارت نے دریائے چناب کا پانی روکنے کیلئے مزید تین بڑے ڈیموں کی تعمیر شروع کی ہوئی ہے جن میں سوال کوٹ ڈیم بگلیہار ڈیم کے مقابلہ میں13گنا زیادہ پانی ذخیرہ کر سکے گا،صرف سوا ل کوٹ ڈیم کے منصوبہ کی تکمیل کے بعد دریائے چناب کا ایک گھونٹ پانی پاکستان کی طرف نہیں آئے گا۔ دریائے جہلم کا پانی روکنے کیلئے بھارت بڑے چھوٹے 52ڈیمز تعمیر کررہاہے ،وولر بیراج سمیت24ڈیم تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، دریائے سندھ کا رخ تبدیل کرنے کیلئے بھارت کارگل ، نیمو باز کو ، چوٹک اور دمکھار ڈیم سے اوپہر3800کلو میٹر طویل اور دنیا کی دوسری بڑی نہر نکال کر دریائے ستلج میں ڈال رہا ہے اور دریائے ستلج سے مزید 8نہریں نکال کا راجستھان کے صحرا کو لہلاتے کھیتوں میں تبدیل کررہا ہے ۔ پاکستان کو بنجر بنانے کے اس انتہائی خطرناک منصوبے کا توڑ بھی تلاش کر لیا گیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.