پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ

کا ایبٹ آباد کا دورہ، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے

منگل 22 اکتوبر 2019 20:04

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیجز لگائے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے اور بلوچ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی، اس دوران آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ کے کردار اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچ رجمنٹ کا داخلی سکیورٹی آپریشنز میں کردار گرانقدر ہے ۔ تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائر افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔