کوئٹہ، بلوچستان گزشتہ 10سالوں سے وفاقی صوبائی حکومتی ترقیاتی اقدامات سے محروم

منگل 22 اکتوبر 2019 23:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) بلوچستان گزشتہ 10سالوں سے وفاقی صوبائی حکومتی ترقیاتی اقدامات سے محروم گریجویٹ نوجوان طبقہ حصول روزگار سے محروم ،تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت سمیت اندرون بلوچستان میں بے روزگاری کی نئی لہرنے نوجوان طبقہ کی پریشانوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ،گریجویٹ نوجوان بے روزگار حکومتی اقدامات کے منتظر کے منتظر ہے بلوچستان میں بے روزگاری اور غربت کی شرح آئے روز بڑھتی جارہی ہے اور یہاں پرائیویٹ اداروں کا فقدان صنعتی انڈسٹرنہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو حصول روزگار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے بلوچستان میں بے روزگاری کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اخبار میں اشتہار مشتہرہوتی ہے تو 100یا 200کے خالی آسامیوں پر 5000سے زائد نوجوان درخواستیں جمع کرتی ہیںجس سے ظاہر ہوتی کہ وفاق نے گزشتہ 10سالوں سے بلوچستان کی محرومی بے روزگاری استحصالی پر کوئی خاص توجہ نہیں دی ہے اور دوسری جانب مشتہر کردہ اشتہار میں ایسی ریکوائرمنٹس طلب کئے جاتے ہیں جن کے اسناد یہاں کے نوجوانوں کے پاس نہیں ہوتی بلوچستان میوں با صلاحیت گریجویٹ نوجوانوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے مگر نہ وفاق اور نہ ہی صوبائی حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے کوئی خاص پیج کا اعلان کرتی ہیں جو قابل توجہ کا مرکز ہے ۔

(جاری ہے)

نوجوانوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان وفاقی حکومت سے بلوچستان کے خالی آسامیوں کے کوٹہ میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :