بھارت کی طرف سے پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو اشتعال انگیزی کے مترادف سمجھا جائیگا‘ شاہ محمود قریشی

پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کا معقول جواب دینے میں پاکستان حق بجانب ہو گا‘ وزیر خارجہ کا اجلاس کے بعدبیان

منگل 22 اکتوبر 2019 23:36

بھارت کی طرف سے پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو اشتعال انگیزی کے مترادف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی رو سے تین دریائوں کے پانی پر پاکستان کا خاص حق ہے،بھارت کی طرف سے پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو اشتعال انگیزی کے مترادف سمجھا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے اہم اجلاس کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کا معقول جواب دینے میں پاکستان حق بجانب ہو گا۔

بھارت کی حکومت کی طرف سے اس طرح کے بیانات سے دنیا کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔مودی حکومت کی سخت گیر اور نفرت انگیز پالیسیاں جنوبی ایشیا ء اور پوری دنیا کے امن کے لیے واضح طور پر ایک خطرہ ہیں ۔واضح رہے کہ نریندر مودی نے حال ہی میں ریاست ہریانہ کے ایک انتخابی جلسے میں پاکستان کو جانے والے پانی کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔