چلی میں پرتشدد مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی

منگل 22 اکتوبر 2019 23:58

سینٹیاگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) چلی کے دارلحکومت سینٹیاگو کے علاقے میں جاری پر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی۔

(جاری ہے)

نائب وزیر داخلہ روڈ ریگو ایوبلا نے بتایا ہے کہ سینٹیاگو میں مظاہرین نے خریداری مراکز کو نشانہ بنایا، لوٹ مار اور آتش زدگی کے واقعات کی وجہ سے گیارہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔