لائن آف کنٹرول کی پاکستانی طرف سفارتکاروں اور میڈیا کے دورے نے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھا دیاہے،فردوس عاشق اعوان

کھلی دعوت کے باوجود بھارتی ہائی کمیشن کے کسی سفارتکار کا دورے سے راہ فرار بھارتی جھوٹ پر مہر ہے،بھارتی آرمی چیف کو اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگنی چاہیے، معاون خصوصی

بدھ 23 اکتوبر 2019 12:49

لائن آف کنٹرول کی پاکستانی طرف سفارتکاروں اور میڈیا کے دورے نے دنیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ لائن آف کنٹرول کی پاکستانی طرف سفارتکاروں اور میڈیا کے دورے نے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھا دیاہے، کھلی دعوت کے باوجود بھارتی ہائی کمیشن کے کسی سفارتکار کا دورے سے راہ فرار بھارتی جھوٹ پر مہر ہے،بھارتی آرمی چیف کو اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگنی چاہیے۔

بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان کے سچ نے بھارتی جھوٹ کو دفن کردیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ساری دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارتی آرمی چیف کا دعوی کتنا بڑا جھوٹ تھا۔ انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول کی پاکستانی طرف سفارتکاروں اور میڈیا کے دورے نے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھا دیاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کو اپنے جھوٹ پر پوری دنیا سے معافی مانگنی چاہیے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوی کا بھرکس نکل چکا ہے،کھلی دعوت کے باوجود بھارتی ہائی کمیشن کے کسی سفارتکار کا دورے سے راہ فرار بھارتی جھوٹ پر مہر ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ شہری آبادی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے سفاک اور بزدل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کب غیر ملکی سفراء اور میڈیا کو مقبو ضہ کشمیر لے جائے گا تاکہ وہ قابض افواج کے مظلوموں پر ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو آنکھوں سے دیکھ سکیں۔ عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنا ہوگا۔