عاشق رسولؐ غازی علم دین شہید کا 90واں یوم شہادت 31اکتوبر کو منایا جائیگا

بدھ 23 اکتوبر 2019 14:17

عاشق رسولؐ غازی علم دین شہید کا 90واں یوم شہادت 31اکتوبر کو منایا جائیگا
ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) حرمت رسول ؐ پر جان قربان کرنے والے عاشق رسولؐ غازی علم دین شہید کا 90واں یوم شہادت 31اکتوبر کو منایا جائے گا یوم شہادت کے موقع پر ٹھٹھہ صادق آباد سمیت ملک بھر میں سیمینارز،قرآن خوانی اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں عاشق رسول ؐ غازی علم دین شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

غازی علم دین شہید نے 16اپریل 1929ء کو حضور نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تھا۔مسلمانوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے انگریزوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اور جان بخشی کیلئے غازی علم دین کو آمادہ کرنے کو کہا جس کے جواب میں علامہ اقبال نے وہ تاریخی الفاظ کہے کہ اگر کسی شخص نے جنت کی طرف جانے والا راستہ منتخب کر لیا ہو تو میں انہیں ایسا کرنے سے کیسے روک سکتا ہوں۔غازی علم دین شہید کو31اکتوبر1929ء کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جس سے غازی علم دین شہید شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے ۔