کھادڈیلرز کاکھادوں کی قیمتوں میں 4سو روپے فی بوری اضافہ، حکومت فوری نوٹس لے‘صدرکسان بورڈ
کھادوں پر دی جانے والی کروڑوں روپے کی سب سڈی کسانوں کو نہیں مل رہی۔ 70فیصد آبادی کی ضروریات پوری کرنے والا شعبہ بھی حکمرانوں کی بے حسی اور نااہلی کا شکار ہوکر قریب المرگ ہے‘کسان بورڈ پاکستان کے صدر چوہدری نثار احمد ،سیکرٹری شوکت چدھڑ کا کسان اجتماع سے خطاب
بدھ 23 اکتوبر 2019 14:21
(جاری ہے)
زرعی ادویات کے ڈیلرز اوردوکانداروں کے خود ساختہ اضافے سے کاشتکاروں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈی اے پی کی قیمت 3400سے بڑھ کر 3800نائٹر و فاس2600سی3ہزار اوریوریا 1750سے 2640روپے تک فروخت ہورہی ہے۔
وفاقی و صوبائی حکومتیں کھادوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں پوری طرح ناکام دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھادوں پر دی جانے والی کروڑوں روپے کی سب سڈی کا کسانوں کو کچھ فائدہ نہیں ہوا۔سب سڈی کا طریقہ کار انتہائی پیچیدہ ہے اور کسان سب سڈی لینے کیلیے کئی ماہ سے دھکے کھا رہے ہیں مگر انہیں ایک پائی بھی نہیں ملی۔ کسان رہنما وںنے کہا کہ موجودہ حکمران ہر محاذ ہر بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ حکومت کی جانب سے حالت بہتر بنانے کے دعوے اور وعدے بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ملک کی آبادی کی 70فیصد تک ضروریات پوری کرنے والا شعبہ زراعت بھی حکمرانوں کی بے حسی اور نااہلی کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔ انھوں نے کاشتکاروں کو خصوصی مراعات دینے ، پانی و بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ ریلیف فراہم کرنے اور درپیش مسائل کو کسانوں کی دہلیز پر حل کرنے تک اس شعبے میں بہتری نہیں کرسکتی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔ زبانی کلامی اقدامات سے کچھ نہیں ہوگا۔چوہدری نثار نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ہر سال کاشتکاروں کی محنت کا صلہ میڈل مین اڑالے جاتے ہیں جبکہ حکومت کھیتوں سے فصلیں اٹھانے کے دعوے تو بہت کرتی ہے مگر عملاً کچھ نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ زراعت دن بدن زوال پذیر ہوتی چلی جارہی ہے۔ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک شعبہ زراعت سے وابستہ افراد کو خصوصی مراعات فراہم کرتے ہیں۔ مگر بد قسمتی سے ہمارے ہاں معاملہ الٹ ہے ۔مزید زراعت کی خبریں
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
-
بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.