منشیات کے عادی افراد نے مسجد تعمیر کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 اکتوبر 2019 13:52

منشیات کے عادی افراد نے مسجد تعمیر کر لی
میانوالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2019ء) : میانوالی کے علاقہ داؤد خیل میں منشیات کے عادی افراد نے مسجد تعمیر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نشے کے عادی افراد کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ نشے کی طلب کو پورا کرنے کے لیے گھر کا سامان تک فروخت کر دیتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں میانوالی میں نشے کے عادی افراد نے مسجد بنا کر ایک مثال قائم کر دی۔

(جاری ہے)

میانوالی کے مقامی افراد نے نشہ چھوڑ کر جمع پونجی اکٹھی سے مسجد تعمیر کی۔ منفرد ڈیزائن میں تعمیر ہونے والی بلال مسجد لوگوں کے لیے جاذب نظر ہے۔ بلال مسجد کے دونوں اطراف میں پارک بنائے گئے ہیں۔ سڑک سے گزرنے والے مسافروں کو اُجرت کے بغیر ٹھنڈا پانی بھی پیش کیا جاتا ہے۔ مقامی افراد نے بھی منشیات کے عادی افراد کے اس اقدام کو خوب سراہا اور کہا کہ ہمیں ایسے افراد کو دُھتکارنے کی بجائے ان کو اپنا کر ان کی کاؤنسلنگ کرنی چاہئیے تاکہ وہ بھی ہماری طرح ایک نارمل زندگی گزار سکیں۔

متعلقہ عنوان :