ننکانہ صاحب: عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے

محکمہ صحت کے افسران عطائی ڈاکٹروں ، جعلی ادویات بنانے والے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں: ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 23 اکتوبر 2019 14:35

ننکانہ صاحب: عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب ..
ننکانہ صاحب(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی، عبدالقدوس ملک) حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے جعلی ڈاکٹروں، بغیر لائسنس کلینک اورمیڈیکل سٹور چلانے والوں اور غیر قانونی طور پر ادویات تیاراور فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ڈرگ انسپکٹر بلا خوف و خطر ان قانون شکن افراد کے خلاف کاروائی کریں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ/چیئرمین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ راجہ منصور احمد نے عطائی ڈاکٹروں،جعلی ادویات بنانے والے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حافظ محمد شکیل نے 5چک اڈا،17چک کڑیال،ٹھٹھہ جھیڈواں اور سیدوالہ میں جعلی ڈاکٹروں اور جعلی میڈیکل سٹوروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے متعددجعلی کلینک اور میڈیکل سٹوروں کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حافظ محمد شکیل نے کہا کہ ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں،بغیر لائسنس کلینک چلانے والوں اور نان کوالیفائیڈ میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف بھرپورکاروائی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو ان غیر قانونی طور پر میڈیکل سٹور چلانے والوں اور میڈیکل پریکٹس کرنے والوں سے بچایا جاسکے۔انہوں نے واضع کیا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے سفاک لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :