ای او بی آئی کی مزید پراپرٹی کو کرائے پر دیں گے، ذو الفقار بخاری

مزدور کی بنیادی پنشن میں 23 فیصد اضافہ کیا،سال کے آخر تک 1000 روپے تک لے جائیں گے، خطاب

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:30

ای او بی آئی کی مزید پراپرٹی کو کرائے پر دیں گے، ذو الفقار بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذو الفقار بخاری نے کہا ہے کہ ای او بی آئی کی مزید پراپرٹی کو کرائے پر دیں گے۔سید ذوالفقار بخاری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ای او بی آئی وزارت کا اہم ترین ادارہ ہے،کرپشن اور بد انتظامی کی وجہ سے یہ ادارہ نقصان میں تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خان صاحب کا ویژن ہے کے نقصان میں جانے والے اداروں کو فائدہ مند بنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ای او بی آئی کو150 کروڑ کا سالانہ نقصان ہوتا تھا۔انہوںنے کہاکہ اس قدم سے پنشنر کی پنشن بڑھانے میں مدد ملے گی۔انہوںنے کہاکہ پنشنر کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے رہینگے۔انہوںنے کہاکہ ای او بی آئی کی مزید پراپرٹی کو کرائے پر دیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہمارا مقصد بنیادی پنشن کو پندرہ ہزار تک لے جانا ہے۔انہوںنے کہاکہ مزدور کی بنیادی پنشن میں 23 فیصد اضافہ کیا۔انہوںنے کہاکہ سال کے آخر تک 1000 روپے تک لے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :