Live Updates

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ووٹ کی سہولت خطرے میں پڑ گئی

آئی ووٹنگ کی رپورٹ ایک سال اور ای وی ایم اور بی وی ایم پائلٹ پراجیکٹ رپورٹ دو سال سے پارلیمنٹ میں پیش نہ ہو سکی۔الیکشن کمیشن کا پارلیمنٹ کے فیصلے تک منصبوبے پر کام روکنے کا فیصلہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 اکتوبر 2019 15:09

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ووٹ کی سہولت خطرے میں پڑ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2019ء) حکومت کی عدم دلچسپی، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ووٹ کی سہولت خطرے میں پڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث 70 لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹ کی سہولت خطرے میں پڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق ایکٹ الیکشن 2017 کے تحت پارلیمانی امور نے آئی ووٹنگ ،الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک ویریفیکیشن مشینوں کی تجرباتی رپورٹ 15 روز میں پارلیمان میں پیش کرنی تھی مگر آئی ووٹنگ کی رپورٹ ایک سال اور ای وی ایم اور بی وی ایم پائلٹ پراجیکٹ رپورٹ دو سال سے پارلیمنٹ میں پیش نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے فیصلے تک منصبوبے پر کام روک دیا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کے سب سے بڑے حامی تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 17 اگست 2018ء کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا۔

جس کے بعد سپریم کورٹ کے اس حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک بھر میں 14 اکتوبر کو قبل ہونے والے ضمنی انتخاب میں اوورسیز پاکستانیوں نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے آئی ووٹنگ کے ذریعے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ضمنی انتخاب میں آئی۔ووٹنگ کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کو نتائج کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

اس ضمن میں تمام تفصیلات متعلقہ ریٹرننگ افسروں کو بھجوا دی گئیں۔ ریٹرننگ آفیسرز انٹرنیٹ کے ذریعے کاسٹ ہونے والے ووٹوں کو حتمی نتائج میں شامل کریں گے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کو پہلی مرتبہ پاکستان کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کا موقع ملا جسے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ واضح رہے کہ ملکی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دلوانے میں پاکستان تحریک انصاف اور سپریم کورٹ نے اہم کردار ادا کیا تھا جس کے تحت اس معاملے کو ضمنی انتخاب میں عملی جامہ پہنایا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات