شادی سادگی سے، ہنی مون پیرس میں،

شرمیلا فاروقی نے شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حمزہ عباسی اور نیمل خاور کے ہنی مون کی تصویر پر طنز

جمعرات 24 اکتوبر 2019 15:06

شادی سادگی سے، ہنی مون پیرس میں،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنمااورسابق صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی نے شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حمزہ عباسی اور نیمل خاور کے ہنی مون کی تصویر پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ شادی سادگی سے مگر ہنی مون پیرس میں۔حمزہ اور نیمل آج کل ہنی مون کے لیے فرانس کے شہر پیرس میں موجود ہیں۔ نیمل وہاں سے اپنے مداحوں کو اپڈیٹ کرنے کے لیے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔

نیمل نے پیرس کے ایفل ٹاور کے نیچے کھڑے ایک سیلفی اپلوڈ کی۔ اس سیلفی پر کمنٹ میں تنقید کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے لکھا کہ شادی سادگی سے پر ہنی مون پیرس میں۔واضح رہے کہ 25 اگست کو ہونے والی حمزہ اور نیمل کی شادی کی تقریب کا انعقاد انتہائی سادگی سے کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حمزہ علی عباسی کو سادگی سے شادی کرنے پر بہت سراہا گیا تھا اور کہا جارہا تھا کہ انہوں نے سادگی سے شادی کرکے ایک اچھی مثال قائم کی تھی۔

حمزہ عباسی نے شادی کی فضول رسومات کو چھوڑ کر سادگی سے شادی کرکے معاشرے کے لیے اور اپنے تمام ساتھی اداکاروں کے لئے نئی مثال قائم کی تھی۔اب ان کی اس سادگی سے شادی کو سیاسی رہنما شرمیلا فاروقی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔پیرس جانے سے قبل حمزہ اور نیمل ہنی مون کے لیے اسپین کیشہر بارسلونا پہنچے تھے جس کی نیمل خاور نے تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔شادی کے بعد اداکارہ نیمل خاور نے شوبز انڈسٹری سے باضابطہ طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔