فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جس میں مریضوں معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ فری ادویات بھی دی گئیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 28 اکتوبر 2019 15:12

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) رائل ڈائمنڈ لائنز کلب کے زیر اہتمام میگا فری میڈیکل کیمپ چک دریہ ، سینکڑوں مریضوں کا معائنہ اور ادویات کی تقسیم، کیمپ میں میڈیکل ، ڈینٹل ، گائنی ، چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر ز نے مریضوں کا معائنہ کرکے ادویات دیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائل ڈائمنڈ لائنز کلب زیر اہتمام شہریوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ایک میگا فری میڈیکل کیمپ گورنمنٹ پرائمری سکول چک دریہ میں گزشتہ روز لگایا گیا جس میں ڈینٹل، گائنی ، چلڈرن او ر میڈ یکل سپیشلسٹ ڈاکٹر نے شرکت کی کیمپ میں چک دریہ ، ناڑا،قاضی چک اورملحقہ دیہات سے سینکڑوں مرد وخواتین مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے پینل میں ڈاکٹر عتیق الرحمان ، ڈاکٹر مریم خالد ، ہومیو پیتھک ڈاکٹر طارق عدیل ، ڈاکٹر عبدالکریم، ڈاکٹر شاہد محمود کے علاوہ دیگر شامل تھے ۔یہ کیمپ زیر نگرانی لائن چوہدری طارق گجر، چوہدری نصر گجر آف چک دریہ، غلام رضا ، محمد شعبان، خاور بشیر، شاہد بشیر ، ارشد محمود منعقد ہو ا۔

متعلقہ عنوان :