ہیپاٹائٹس کیمپس کے حوالے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم پنجاب میں اول اس پروگرام کے تحت ہزاروں مریضوں کے مفت ٹیسٹ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 28 اکتوبر 2019 17:48

ہیپاٹائٹس کیمپس کے حوالے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم پنجاب میں اول اس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں 6 روزہ فری ہیپاٹائٹس کیمپس کے حوالے سے محکمہ صحت جہلم کو مبارکباددیتے ہوئے بتایا ہے کا پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم نے اول پوزیشن حاصل کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں سے جہلم ٹاپ پر رہا پروگرام کے تحت 6372 مریضوں کے مفت ٹیسٹ کیے گئے اور انکو حفاظتی ٹیکے لگانے اور انہیں راہنمائی فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ۔

اس موقع پر ایم ایس فاروق بنگش نے ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف کو مبارکباد دی۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ اسکریننگ کے تحت 97 مریضوں کے ایچ بی وی ٹیسٹ مثبت رہے ، جبکہ 303 مریضوں کے ایچ سی وی ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت رہی ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش اور دیگر ڈاکٹرز کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے میڈیا کی نشاندہی ہسپتال میں پارکنگ کے ریٹ مختص کرنے کے لئے ٹھیکدار کو نئی پرچی پرنٹ کرنے کا حکم دیا جس کے مطابق ہسپتال میں کار پارکنگ 20 روپے جبکہ موٹر سائیکل پارکنگ 10 روپے لینے کا حکم دیا ہے ، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ زائد پارکنگ فیس کی وصولی پر سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔