پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ڈاکٹرز عمل گروپ کے پینل کا علان

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 28 اکتوبر 2019 17:51

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) پی ایم اے الیکشن 2020-2021عروج پر ،جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ، ڈاکٹرز عمل گروپ ایک بارپھر کامیابی کے لیے پر امید ، تفصیلات کے مطابق پی ایم اے الیکشن کی انتخابی سرگرمیاں عروج پر ،ڈاکٹر ز عمل گروپ نے اپنے پینل کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ڈاکٹر حفیظ الرحمن (صدر ) ، ڈاکٹر ارشاد علی تینو (سینئر نائب صدر ) ، ڈاکٹر ظفر مغل (نائب صدر ) ، ڈاکٹر نعیم غفار (نائب صدر ) ،ڈاکٹر اختر نجمی (نائب صدر ) ،ڈاکٹر عمر اشرف (نائب صدر ) ، ڈاکٹر علی شوکت افتخار (نائب صدر ) ،ڈاکٹر شیبا اکرام ہاشمی (جنرل سیکر ٹری ) ، ڈاکٹر ارشد غنی (جوائنٹ سیکر ٹری ) ڈاکٹر انعام اللہ جمالی (جوائنٹ سیکر ٹری ) ڈاکٹر عدنان نجیب (کلینکل سیکر ٹری ) ڈاکٹر عامر سلطان (فنانس سیکر ٹری ) ڈاکٹر ذیشان علی صدیقی (انفارمیشن سیکر ٹری )جبکہ سنٹرل کونسلز میں ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ ، ڈاکٹر میجر عذرا پروین ، ڈاکٹر عباس علی ، ڈاکٹر ہارون علی وائس ، ڈاکٹر مشتاق احمد ، ڈاکٹر ابوذر اعظم ، ڈاکٹر روداب عرفان مجید ، ڈاکٹر سعید انور ، ڈاکٹر سرمد حفیظ ، ڈاکٹر شاہدہ ارشد ، ڈاکٹر حرا عا مر ، ڈاکٹر توقیر ارشد ، ڈاکٹر منیر اعظم ، ڈاکٹر سید زبیر یونس ، ڈاکٹر عتیق الرحمن ، ڈاکٹر طارق محمود ،ڈاکٹر نوشیروان اعظم ، ڈاکٹر ظہور الحق کیانی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن 8 دسمبر بروز اتوار بمقام پی ایم اے ہاؤس نزد محمدی چوک جہلم میں منعقد ہوں گے ، دونوں گروپوں کی طرف جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ڈاکٹر حفیظ الرحمن ڈاکٹر ز عمل گروپ کے نامزد کردہ امیدوار برائے صدر پہلے بھی کئی بار پی ایم اے صدر منتخب ہو چکے ہیں جبکہ موجودہ صدر بھی ڈاکٹر حیفظ الرحمن ہی ہیں جسکی وجہ سے ڈاکٹرز عمل گروپ کا پلڑا بھاری ہے ۔