سعودی عرب میں 2030 تک سالانہ 10کروڑ سیاح آئیں گے

جمعرات 31 اکتوبر 2019 10:40

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2019ء) ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے سربراہ جون بیگو نے کہا ہے کہ 2030 تک سعودی عرب میں سالانہ دس کروڑ سیاح آئیں گے جن کی خدمت پر 10 لاکھ سے زیادہ کارکنان مامور ہوں گے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق فیوچر انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے 22 جزیروں میں جدید طرز کے 50 ہوٹل تعمیر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بحر احمر منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح 2022ء میں ہوگا جس کے تحت 5 جزیروں اور دو ساحلی مقامات پر ہوٹل بنائے جائیں گے۔یہ منصوبہ 2030 میں مکمل ہوگا۔ 5 جزیرے منصوبے میں غیر معمولی طور پر اہم ہیں، ان میں الشیبارہ اور الشریرہ بڑے جزیرے ہیں جن کا کل رقبہ 6 مربع کلو میٹر ہے۔انہوں نے کہاکہ ریڈ سی پروجیکٹ کی تکمیل پر سعودی عرب میں سیاحت کے دروازے کھل جائیں گے۔