کوھاٹ ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور اہلیان کالیاقت میموریل ہسپتال کی خطرناک صورتحال پر حکومت‘ محکمہ صحت اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 4 نومبر 2019 15:57

کوھاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2019ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کوھاٹ اور اہلیان کوھاٹ نے لیاقت میموریل ہسپتال کی انتہائی خطرناک صورتحال پر صوبائی حکومت‘ محکمہ صحت اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ لیاقت میموریل ہسپتال کی پرانی بلڈنگ کی ڈیمالشنگ 2 فیز میں کرانا مقصود تھی جبکہ نئی بلڈنگ بالترتیب 2 مرحلوں میں تعمیر ہونا تھی جبکہ ایک چند مخصوص لوگوں کو خوش کرنے کے لیے مکمل ہسپتال کو مسمار کر کے ہسپتال کو بند کیا جا رہا ہے جس سے کوھاٹ شہر‘ ملحقہ درجنوں دیہات کے مریض ایمرجنسی‘ گائنی وارڈ‘ چلڈرن وارڈ اور OPD سے محروم ہو جائیں گے جبکہ متبادل جگہ کا انتظام شہر کے اندر ہوتا دیکھائی نہیں دیتا انہوں نے کوھاٹ ہسپتال کو اپنی جگہ چالو رکھتے ہوئے اسے بالترتیب 2 فیز میں بنانے کا مطالبہ کیا جو کہ پہلے سے طے شدہ ہے اور نئے پلان کو یکسر مسترد کیا پختونخوا ملی عوامی پارٹی کوھاٹ نے اس معاملے پر آل پارٹیز صدر کو اعتماد میں لے کر آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :