زکریایونیورسٹی میں دو روزہ ریسرچ میتھوڈالوجی ورکشاپ کااہتمام

منگل 5 نومبر 2019 22:21

ملتان ۔ 05 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2019ء) شعبہ اورک ،بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز میں دو روزہ ریسرچ میتھوڈالوجیResearch Methodology , Publications, Innovations, Patents and Writing Techniques ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلربہاء الدین زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ( شعبہ اورک) ملک کی کسی بھی یونیورسٹی کا ایک بہت اہم ترین ادارہ ہوتا ہے اور یہ اورک شعبہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں بہت متحرک ہے اور انڈسٹری اکیڈمیا میںبھی بہت اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسطرح کی ٹریننگ سے ینگ پروفیسر ز کو سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں․انہوں نے مزید کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کی رینکینگ کا دارومدار جہاں طالب علموں کو دی جانے والی سہولتوں کے اعتبار سے ہوتاہے وہاں فیصلہ کن کردار اساتذہ اور محقیقین کی ایجادات یا تحقیقی دریافتیں ہوتی ہیں جن کو پیٹنٹ کرایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ریسورس پرسن ڈاکٹر خرم ایس جوئیہ نے اپنے خطاب میں آرٹیکل رائٹنگ اور پرپوزل کے لکھنے کے حوالے سے گفتگو کی․ اور تحقیق کا طریقہ کار ، مقالہ نویسی سے متعلق تفصیلا بتایا۔

ورکشاپ سے پروفیسر ڈاکٹرطارق محمود انصاری اور ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر نجم الحق نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ میں یونیورسٹی کے 50 سے زیادہ اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرار اور پی ایچ ڈی اور ایم فل کے طلباء طالبات نے بھی حصہ لیا جن کو جدید طریقوں کے ذریعے تحقیق کرنے کی ٹریننگ دی گئی۔ ورکشاپ کے آخر میں وائس چانسلر نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :