پی ایس 86 دادو ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو شکست دے دی
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی امیدوار سید صالح شاہ نے 44 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے، جبکہ پی ٹی آئی امیدوار امدادعلی لغاری 25 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر سکے
محمد علی جمعرات 7 نومبر 2019 22:03
(جاری ہے)
اس سے قبل پولنگ کا عمل جمعرات کو صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے واجح کہا تھا کہ پولنگ کا دورانیہ نہیں بڑھایا جائے گا البتہ وہ تمام ووٹرز جو احاطہ پولنگ سٹیشن کے اندر ہوں گے ان کو قانون کے مطابق 5 بجے کے بعد بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ متعدد شکایتوں اور احتجاج کے باوجود الیکشن کمیشن نے پھر پی ایس 86 کے ضمنی انتخابات میں فوج کو تعینات کردیا۔ ٹویٹر پراپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فوج کو پی ایس 86 کے پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر تعینات کیا گیا۔ گزشتہ عام انتخابات میں جب پہلی بار فوج کی پولنگ اسٹیشنوں میں تعیناتی ہوئی تو پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا تھا۔ پولنگ اسٹیشنوں میں تعیناتی کے غیرضروری اقدامات فوج کو متنازعہ بناتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.