امریکی صدر کو ٹرمپ فائونڈیشن کی وجہ سے 20لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا

جرمانے کی یہ رقم آٹھ مختلف غیر سرکاری تنظیموں کو ادا کریں،امریکی صدر کوعدالت کی ہدایت جاری

جمعہ 8 نومبر 2019 13:42

امریکی صدر کو ٹرمپ فائونڈیشن کی وجہ سے 20لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) امریکی شہر نیو یارک کی ایک عدالت کے جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دو ملین ڈالر جرمانے کا حکم سنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مین ہیٹن کی اس عدالت نے یہ سزا ڈونلڈ جے ٹرمپ فانڈیشن نامی امدادی تنظیم کے غلط استعمال پرسنائی۔ اس تنظیم سے منسلک رقوم سن 2016 میں صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران استعمال کی گئی تھیں۔ صدر ٹرمپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جرمانے کے یہ رقم آٹھ مختلف غیر سرکاری تنظیموں کو ادا کریں۔