Live Updates

پارٹی سربراہ نے کوئی ڈیل کی تو گھاٹے کا سودا ہو گا، طلال چوہدری

ْ لبرلز کی بڑی تعداد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑی ہے ،مطالبات بالکل درست ہیں، انٹرویو

جمعہ 8 نومبر 2019 15:07

پارٹی سربراہ نے کوئی ڈیل کی تو گھاٹے کا سودا ہو گا، طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر پارٹی سربراہ نے کوئی ڈیل کی تو یہ بہت زیادہ گھاٹے کا سودا ہو گا، لبرلز کی بڑی تعداد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مطالبات بالکل درست ہیں۔ ایک انٹرویو میں مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ اگر لوگ یہ کہہ رہے ہیں سمجھوتہ ہو گیا ہے تو یہ گھاٹے کا ہی سمجھوتہ ہو گا، جب موقع تھا تب سمجھوتا نہیں کیا تو اب کیسے کر سکتے ہیں اب تو جیلیں کاٹ لیں اور مشکلات کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور کی ٹیم تو بیماری کا مذاق اڑاتے ہیں وہ تو کلثوم نواز کی بیماری کا مذاق بناتے رہے اور انہیں مر کر اپنی بیماری کو ثابت کرنا پڑا،اب یہ نواز شریف کی بیماری کا بھی مذاق اڑا رہے ہیں، نواز شریف کو اس وقت جو ضمانت ملی ہے وہ علاج کیلئے ملی ہے اور علاج نواز شریف اور ان کے معالج کی مرضی سے ہو گا۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں اس لیے مریم نواز ان کا خیال رکھیں گی تاہم وہ اس دوران سیاست میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

نواز شریف اور مریم نواز جب ملک سے باہر تھا تو اس وقت ڈیل کی آفر آتی رہیں کہ واپس نہ آئیں لیکن دونوں رہنماؤں نے واپس آنا ضروری سمجھا۔انہوں نے کہا کہ انسان وقت کے ساتھ ساتھ اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے اور اسی لیے نواز شریف سیاست کے لیے اپنی جان سے بھی کھیل گئے ہیں تاہم ملک میں ایک طبقہ ایسا ہے جو چاہتا ہے سیاست کنٹرول میں رہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ لبرلز کی بڑی تعداد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مطالبات بالکل درست ہیں۔ ووٹ کو عزت کو کی مہم نواز شریف اور مریم نواز نے بہتر اندار میں چلائیں لیکن کوئی جماعت ہمارے ساتھ نہیں آئی۔ اب تمام جماعتیں اکھٹے ہو کر مہم چلا رہے ہیں تو مسلم لیگ ن کیسے الگ ہو سکتی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات