Live Updates

حامد میر نےنواز شریف کو باہر بھیجنے پر این آر او کی باتیں کرنے والوں کو حقیقت بتا دی

عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کی،نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ مجبوری میں کیا گیا کیونکہ وہ واقعی بیمارہیں۔اگر ڈیل ہوتی تو آج ن لیگ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لاتی۔ حامد میر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 8 نومبر 2019 16:38

حامد میر نےنواز شریف کو باہر بھیجنے پر این آر او کی باتیں کرنے والوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 نومبر 2019ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست جمع کروا دی گئی ہے جب کہ حکومت نے بھی نواز شریف کو باہر بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس تمام صورتحال میں این آر او کی بازگشت سنائی دینے لگ گئی ہے۔اسی حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئیر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کو باہر بھیجنے ہر مجبور ہے وہ یہ فیصلہ اپنی خوشی سے نہیں کر رہے،کیونکہ نواز شریف کی طبیعت واقعی خراب ہے،ڈاکٹرز خود لکھ لکھ کر دے رہے ہیں کہ نواز شریف کو لاحق بیماری کی تشخیص نہیں ہو رہی،اس کے لیے ان کے بیرون ملک سے کچھ ٹیسٹ ہونا ضروری ہے۔

یہ نقطہ بھی قابل غور ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لٹس اتنے ہیں کہ وہ فضائی سفر کر سکتے ہیں یا نہیں۔

(جاری ہے)

حامد میر نے مزید کہا کہ نواز شریف کو باہر بھجوانے کا فیصلہ سو فیصد ان کی صحت کو مدِنظر رکھ کر کیا گیا کیونکہ حکومت نہیں چاہتی کہ خدنخواستہ نواز شریف کو کچھ ہوتا ہے تو اس کا الزام ہم پر آئے۔کچھ لوگ اس صورتحال میں عجیب و قسم کی باتیں کر رہے ہیں۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جا رہا ہے تاہم یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئیے کہ آج ہی ن لیگ کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی اور محسن نواز رانجھا نے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ہے۔اگر کوئی ڈیل ہوتی تو ن لیگ ایسا نہ کرتی۔نواز شریف بیمار ہیں،اسی وجہ سے ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جا رہا ہے،کسی کو بھی اس سے کسی ڈیل کی باتیں نہیں نکالنی چاہئیے کیونکہ یہ صحت کا معاملہ ہے۔

حامد میر نے مزید کہا کہ نعیم الحق کی جو رائے ہیں وہی عمران خان کی رائے ہے،جو وزراء ڈیل کی بات کر رہے ہیں انہیں شاہد وہ لا علم ہوں۔جو ڈیل کی بات کر رہے ہیں وہ عمران خان پر الزام لگا رہے ہیں لیکن میرے خیال سے عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات