Live Updates

مولانا سے متعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا کانوں کو ہاتھ لگائیں گے‘فیاض الحسن چوہان

سربراہ جے یو آئی (ف) اپنے وظیفے کے علاوہ تمام مطالبات سے پیچھے ہٹ رہے ہیں،مذاکرات کامیاب ہوں گے : گفتگو

جمعہ 8 نومبر 2019 20:41

مولانا سے متعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا کانوں کو ہاتھ لگائیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2019ء) صوبائی وزیر پنجاب برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا سے متعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا کانوں کو ہاتھ لگائیں گے‘سربراہ جے یو آئی (ف) اپنے وظیفے کے علاوہ تمام مطالبات سے پیچھے ہٹ رہے ہیں،مذاکرات کامیاب ہوں گے ۔جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس مولانا فضل الرحمان سے متعلق بہت حقائق موجود ہیں، مولانا فضل الرحمان سے متعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مذاکرات 100 فیصد کامیاب ہوں گے کیونکہ مولانا فضل الرحمان استعفے سے وظیفے پر آ چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان کسی بھی شکل میں وظیفہ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے تمام مطالبات سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، مولانا استعفے اور حکومت توڑ کر نئے انتخابات کے مطالبات سے مولانا پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھاندلی کا گلہ شکوہ کرتے ہیں اور اچکزئی صاحب ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، بلوچستان کے انتخابات میں اچکزئی صاحب مولانا فضل الرحمان کے امیدواروں سے ہارے تھے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 2014 میں ہمارے خلاف دھرنے سے پہلے پکڑ دھکڑ کی گئی تھی جبکہ عمران خان نے مظاہرین کیخلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا، وزیراعظم کی ہدایات پر مظاہرین کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات