دو پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات

جمعہ 8 نومبر 2019 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے دو پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او نارتھ کینٹ لاہورظفر جاوید ملک کو ایس ڈی پی او روجھان راجن پور کی خالی آسامی پرجبکہ ایس ڈی پی او روجھان راجن پور کائیوان کریم عباسی کو فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر معطل کر کے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :