ایوانکا ٹرمپ کا ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل

مراکش میں خواتین سے ملاقات کے دوران ایوانکا نے رقص کیا تھا

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 9 نومبر 2019 06:12

ایوانکا ٹرمپ کا ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل
رباط ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2019ء)   ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر ہونے کی وجہ سے کم اور اپنی حرکتوں اور زبان درازی کی وجہ سے دنیا بھر کے کیمروں اور میڈیا کی نظر میں زیادہ رہتے ہیں۔صدر ٹرمپ کا کوئی ایسا لمحہ نہیں ہوتا جسے کوئی کیمرہ ریکارڈ نہ کرلیے یہی وجہ ہے کہ وہ دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔اس کے بعد اگر وائٹ ہاﺅس میں رہنے والوں پر نظر دوڑائی جائے تو ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ دنیا بھر میں بہت زیادہ ٹرول میں رہنے والی خاتون ہیں۔

ان کے انداز،لباس اور بالوں کی تراش خراش سبھی حوالے سے وہ میڈیا میں زیرگردش رہی ہیں تاہم اب ان کا ڈانس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔مراکش میں خواتین کی امپاورمنٹ کے حوالے سے ایک دورہ میں انہوں نے مقامی موسیقی پر رقص کرنے کی کوشش کی اور ایوانکا کے ٹھمکے سوشل میڈیا صارفین کو خوب پسند آئے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ان دنوں مراکش کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مختلف کمیونٹیز سے ملاقات کی اور ایک تقریب میں مقامی موسیقی کی دھنوں پر رقص بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ ایک تقریب میں رقص کرتی اور تالیاں بجاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

 اس موقع پر ان کے ساتھ دیگر امریکی حکام بھی موجود ہیں۔خیال رہے کہ ایوانکا ٹرمپ گزشتہ روز تین روزہ دورے پر مراکش پہنچی تھیں۔ ان کے دورے کا مقصد مراکش میں خواتین کی تقرری کیلئے مختلف منصوبوں کا فروغ ہے۔

اس منصوبے کو رواں سال ہی امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔اس امریکی منصوبے کے تحت آئندہ چھ برسوں کے دوران ترقی پذیر ممالک میں پانچ کروڑ خواتین کی مدد کرنا ہے تاکہ ملکی معیشت میں ان کے کردار کو مضبوط بنایا جا سکے۔خواتین کو مضبوط بنانے کا ٹاسک ایوانکا ٹرمپ کو ملا ہے جس کے لیے وہ خاصی پرجوش نظر آتی ہیں اور اکثر مختلف ممالک کادورہ بھی کرتی نظر آتی ہیں جہاں وہ خواتین سے ملاقاتیں کر کے ان کی بہتری کے لیے اقدامات کا اعلان کرتی نظر آتی ہیں۔