خاتون میئر کو وعدے پورے نہ کرنے پر بال کاٹ کر گلیوں میں گھما ڈالا
میئر پر لال رنگ چھڑک کر اسے ننگے پاﺅں شہر کی گلیوں میں گھمایا گیا
سجاد قادر ہفتہ 9 نومبر 2019 06:19
(جاری ہے)
بولیویا میں 20 اکتوبر کو متنازع صدارتی انتخابات ہوئے جس کے بعد اپوزیشن نے دھاندلی کا الزام عائد کرکے ملک بھر میں مظاہرے شروع کردیے ہیں۔
پرتشدد احتجاج میں اب تک 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ احتجاج کا دائرہ پھیلتا جارہا ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعرات کو اپوزیشن سیاسی کارکنان 20 اکتوبر کے صدارتی انتخابات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے تھے۔ اس دوران ایک گروہ نے وینٹو شہر میں ایک پل پر دھرنا دے دیا۔دھرنے کے دوران انہیں اطلاع ملی کہ ایک دوسرے علاقے میں صدر کے حامیوں کے ساتھ جھڑپ میں اپوزیشن کے 2 کارکنان ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاع سن کر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صدر کی حامی مقامی میئر پر حملہ کردیا اور اس کو اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین نے خاتون میئر کے بال زبردستی کاٹے، اس پر لال رنگ چھڑک کر ننگے پائوں گلیوں میں گھمایا اور آخر میں زبردستی استعفا پر دستخط کروائے۔اس کے بعد مظاہرین نے خاتون میئر کو پولیس کے حوالے کردیا۔ اہلکاروں نے انہیں موٹر سائیکل پر بٹھاکر مظاہرین کے ہجوم سے نکالا اور اسپتال منتقل کردیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ خاتون میئر متنازع انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے صدر کی حامی ہیں اور مظاہرین کی ہلاکت اس کی ایما پر ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.