قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کا ساتواں مرحلہ پرسوں شروع ہوگا

ہفتہ 9 نومبر 2019 14:25

قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کا ساتواں مرحلہ پرسوں شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے ساتویں مرحلے کا آغاز پرسوں پیر سے ہوگا اور مخلتف وینیوز پر تین میچ شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے زیر اہتمام جاری میگا ٹورنامنٹ کے 19ویں میچ میں سینٹرل پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں مدمقابل ہوں گی، سینٹرل پنجاب کی ٹیم ایونٹ میں تین میچ جیت کر 98 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ سندھ اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔