Live Updates

منموہن سنگھ کے گارڈ نے عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت کو پیچھے دھکیل دیا

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ موجود معروف شخصیت انیل مسرت سابق بھارتی وزیراعظم کے ساتھ سیلفی بنانے والے تھے کہ گارڈز نے پیچھے دکھیل دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 9 نومبر 2019 16:06

منموہن سنگھ کے گارڈ نے عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت کو پیچھے دھکیل ..
کرتاپور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9نومبر 2019ء) آج کرتاپور راہداری میں تقریب کا افتتاح ہو رہا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ ن کے قریبی دوست انیل مسرت نے بھی شرکت کی ہے۔وزیراعظم عمران خان اور سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کے مابین گرم جوش مصافحہ بھی ہوا۔انیل مسرت نے بھی منموہن سنگھ کے ساتھ مصافحہ کیا تاہم جب وہ ان کے ساتھ تصویر بنانے لگے تو سابق بھارتی وزیراعظم نے انہیں پیچھے دھکیل دیا جس کی اب ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سینئیر صحافی سلیم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انیل مسرت کا گھر بھارتی شخصیات کے ساتھ تصویروں سے بھرا پڑا ہے۔ ان کے ہاں برطانیہ میں پاکستانیوں سے زیادہ انڈین نظر آتے ہیں لیکن پھر بھی وہ بھارتیوں کے ساتھ سلفیوں سے سیر نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

اب یہ شخص ہر وقت ہمارے وزیراعظم کے دائیں بائیں ہی رہتے ہیں۔ اللہ اس ملک کا محافظ ہو۔

ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم پاکستان کے قریبی دوست انیل مسرت نے سابق بھارتی وزیراعظم کے ساتھ سیلفی بنانا چاہی من موہن سنگھ کے گارڈز نے پیچھے دھکیل دیا
ایک اور صارف نے انیل مسرت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہتے ہیں کہ انیل مسرت جس سے ملتا ہے اس کیساتھ تصویر ضرور بناتا ہے۔

۔مگر اسکو من موہن سنگھ نے اوقات دکھا دی۔
ایک صارف نے کہا کہ یہ اوقات ہے انیل مسرت کی کہ بھارت کا سابق وزیر اعظم اس کے ساتھ تصویر نہیں بناتا اور پاکستان کا سلیکٹڈ وزیراعظم ایک غیر ملکی کو کابینہ کی میٹنگز میں بٹھاتا ہے جہاں پاکستان کے اندرونی بیرونی معاملات زیر غور آتے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت کو بھارتی سیکورٹی اہلکاروں نے ذلیل کرکے بھگادیا۔
اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے انیل مسرت کی ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات