صوبائی حکومت پسماند ہ اضلاع کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے ، محمود خان
صوبے کے ہر ضلع میں ایک ایک میگا پراجیکٹس کی تکمیل ممکن بنائی جائے گی،وزیر اعلی کے پی کے
ہفتہ 9 نومبر 2019 20:14
(جاری ہے)
اُنہوںنے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور ان کی جلد از جلد تکمیل ہر صورت ممکن بنائی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں صوبے کے مختلف حلقوں سے آئے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی سے تبادلہ خیال کر تے ہوئے کیاہے۔
اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے مسائل اور وہاں پر جاری ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کے حوالے سے بتایا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں میرٹ اور قانون کی بالادستی کا ایک منفرد اور بدلہ ہوا نظام متعارف کرایا ہے جو عوام کی توقعات کے عین مطابق ہے ۔ ہم نے عوام کو بہتر خدمات اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانی ہے ۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اداروں کو مضبوط بنایا ہے اور ہر قسم کی سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا ہے۔عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کو حقیقت کا روپ دیں گے ۔ تحریک انصاف حکومت کی کامیابی کا اندازہ اس حقیقت سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ مخالفین کی کوششوں کے باوجود صوبے کے عوام نے صوبہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف پر دوبارہ اعتماد کرکے اقتدار دیا ہے جس کی مثال صوبے کی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں اُن سکیموں کو پہلی فرصت میں مکمل کیا جائے گا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںتاکہ عوام کو جلدازجلد ریلیف دیا جا سکے ۔ اُنہوںنے واضح کیا کہ صوبے میں ا ضلاع کی ضروریات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام تشکیل دیا گیا ہے ۔ تمام اضلاع کی یکساں ترقی ہمارا وژن ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔ ان شعبہ جات کو 100 فیصد فعال بنانے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ صوبے بھر کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے عمارتوں کی تعمیر و مرمت ،سٹاف کی بھرتی، آسامیوں کی تخلیق اور جدید آلات کی خریداری پر خطیر وسائل خرچ کئے جارہے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ان عملی کائوشوں کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی یقینی ہو سکے ۔ محمود خان نے واضح کیا کہ مجموعی ترقیاتی حکمت عملی میں نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں دیر پا ترقی اور ان اضلاع کو قومی ترقی کے دہارے میں لانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ قبائلی اضلاع کی دیر پا ترقی کیلئے رواں ترقیاتی بجٹ میں خطیر فنڈ مختص کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی اس قلیل مدت میں مربوط ترقیاتی حکمت عملی کے تحت نئے ضم شدہ اضلاع کیلئے ریکارڈ ترقیاتی اقدامات اور منصوبے شروع کئے گئے ہیں،جن کی تکمیل سے قبائلی اضلاع ترقی کی راہ پر جلد گامزن ہو ں گے ۔ اُنہوںنے واضح کیا کہ قبائلی اضلاع کیلئے جلد اثر انداز ہونے والے منصوبوں کی تکمیل فوری یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے اور ان کو جلد ریلیف مل سکے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.