Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کے صدارت میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع ’’ ریاست مدینہ اور اسلام کا تصور، تعلیمات نبویﷺ کی روشنی میں‘‘ انٹرنیشنل رحمت العالمینﷺ کانفرنس کا انعقاد

اتوار 10 نومبر 2019 15:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان کے صدارت میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اتوار کو یہاں ’’ ریاست مدینہ اور اسلام کا تصور، تعلیمات نبویﷺ کی روشنی میں‘‘ انٹرنیشنل رحمت العالمینﷺ کانفرنس کا انعقاد وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر انتظام کیا گیا۔ کانفرنس کے پہلے سیشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔

اس موقع پر معروف دانشوروں اور علمائے کرام نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جن میں عبدلخبیر آزاد، عبدالحبیب قادری، علامہ نیاز حسین نقوی، صاحبزادہ لخت حسین چیئرمین مسلم ہینڈز انٹرنیشنل اور انٹرنیشنل اسلامک یومیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر یاسین معصوم زئی شامل تھے۔ علمائے کرام اور دانشوروں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں اتحاد اور یگانگت کی ضرورت ہے، جس قوم میں اتحاد نہ ہو وہ کامیاب نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بہادری سے کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عالمی برادری کو اسلام سے روشناس کروا کر اسلامو فوبیا کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات