Live Updates

وزیراعظم نواز شریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس کل پاکستان پہنچ جائے گی.ترجمان نون لیگ

ڈاکٹرز کا سب سے اولین چیلنج محمد نواز شریف کے مرض کی درست تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے.مریم اورنگزیب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 نومبر 2019 15:14

وزیراعظم نواز شریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس کل پاکستان پہنچ جائے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 نومبر ۔2019ء) مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس بدھ کے روز پاکستان پہنچ جائے گی. سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگریب نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو بیرون ملک لیجانے کیلئے ایئر ایمبولینس بدھ کو لاہور پہنچے گی، ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کو جلد بیرون ملک بھیجنا بہتر ہے، یہ اتنا ہی ان کے علاج کے لیے بہتر ہے.

(جاری ہے)

ترجمان نے نواز شریف کی طبیعت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ محمد نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے، بیرون ملک ڈاکٹرز کا سب سے اولین چیلنج محمد نواز شریف کے مرض کی درست تشخیص اور پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے. ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد قابل سفر سطح پر لانے کے لئے کل انہیں طبی طور پر تیار کریں گے‘ ڈاکٹرز محمد نواز شریف کو طبی طور پر سفر کے لئے آج سے پھر تیار کرنا شروع کریں گے.

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف جلد بیرون ملک منتقلی علاج کے لیے بہترہے، اولین چیلنج مرض کی درست تشخیص اورپلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ جاننا ہے. مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ نواز شریف کی صحت بگڑ رہی ہے ، نواز شریف کوبیرون ملک لیجانے کے لیے ائیرایمبولینس کل لاہور پہنچے گی ترجمان نے مزید کہا نواز شریف پہلے سےاسٹرائیڈزکی ہائی ڈوزپرہیں، اسٹرائیڈز اور دیگر ادویات سے نواز شریف کوسفر کے قابل بنایا جائے گا ، ڈاکٹروں نے گزشتہ روز ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کا کہا تھا.

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ، کمیٹی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر سفارشات مرتب کرے گی اور سفارشات پر فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں ہوگا. ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے نمائندے آج کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں جائیں گے، ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی صحت، عدالتی احکامات کی تفصیل بتائیں گے، امید ہے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے امور کو جلد نمٹایا جائے گا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات