آصف علی زرداری کی صحت یابی کے حوالے سے فکرمند ہیں، آصفہ بھٹو

عدالتی احکامات کے منتظر ہیں ہ میرے والد کو ذاتی معالجین سے علاج کی اجازت دے، میڈیا سے گفتگو

منگل 12 نومبر 2019 18:57

آصف علی زرداری کی صحت یابی کے حوالے سے فکرمند ہیں، آصفہ بھٹو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) آصف علی زرداری کی صحت یابی کے حوالے سے فکرمند ہیں، عدالتی احکامات کے منتظر ہیں کہ وہ میرے والد کو ان کے ذاتی معالجین سے علاج کی اجازت دے۔

(جاری ہے)

پمزہسپتال اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ابھی تک عدالتی احکامات کے منتظر ہیں کہ وہ میرے والد کو ان کے ذاتی معالجین سے علاج کی اجازت دے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کے حوالے سے فکرمند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، آج انہیں عدالت بھی نہیں لے جایا جاسکا۔ انہوں نے کہاکہ ذاتی معالجین سے علاج کے بعد صدر زرداری کی صحت کی صورت حال کا درست اندازہ ہوگا۔