بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کا دورہ مختصر کر کے اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ کرلیا

احتساب عدالت نے بلاول بھٹو کو آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دے دی، آزادی مارچ سمیت مختلف امور زیر غور آئینگے

منگل 12 نومبر 2019 19:26

بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کا دورہ مختصر کر کے اسلام آباد پہنچنے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کا دورہ مختصر کر کے اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے آصف زرداری سے ملاقات کے لئے خصوصی اجازت لینے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ احتساب عدالت نے بلاول بھٹو کو آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دے دی، ذرائع پیپلز پارٹی کیک مطابق بلاول بھٹو جلد آصف زرداری سے ملاقات کر کے انکی خیریت دریافت کریں گے۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق ملاقات میں آزادی مارچ سمیت دیگر اہم امور پر بھی بات چیت ہوگی