وزراء سینیٹ میں حاضری کو اولیت دیں اور ایوان میں آئیں، چیئرمین سینیٹ کی ہدایت

منگل 12 نومبر 2019 21:00

وزراء سینیٹ میں حاضری کو اولیت دیں اور ایوان میں آئیں، چیئرمین سینیٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی ہے کہ وزراء سینیٹ میں حاضری کو اولیت دیں اور ایوان میں آئیں۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی تھی کہ متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز موجود ہوں، بتایا جائے کہ یہ افسران کہاں ہیں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری ایوان میں موجود ہیں۔

فنانس ڈویژن کے چیف بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ گریڈ 20 کے افسران نیچے اور گریڈ 19 اور کم والے اوپر گیلری میں بیٹھیں گے۔ چیئرمین نے حکومتی بینچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ امور کشمیر کے وزیر کو بلائیں۔ اپوزیشن ارکان نے کہا کہ ہر چیز کا جواب دینا پارلیمانی امور کے وزیر کا کام نہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ امور کشمیر کے وزیر پہنچ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ چیئرمین کی رولنگ آ چکی ہے، کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے، وزراء وہاں مصروف ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ سینیٹ کو ری شیڈول نہیں کیا جا سکتا، کابینہ اجلاس کو سینیٹ اجلاس کے مطابق ری شیڈول کیا کریں۔