عائشہ خان کوبیٹی کی ماں بننے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

منگل 12 نومبر 2019 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) داکارہ عائشہ خان کوبیٹی کی ماں بننے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائشہ خان کے گھر دوروز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی ان کے چاہنے والوں کی جانب سے عائشہ اور ان کے شوہر کو مبارکباد اور نیک تمنائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اداکارہ عائشہ خان نے گزشتہ برس اپریل میں میجر عقبہ ملک سے شادی کی تھی تاہم انہوں نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا تھا۔ عائشہ کے اس فیصلے سے ان کے مداحوں کو مایوسی ہوئی تھی تاہم لوگوں نے ان کی نئی زندگی کے لیے ڈھیروں مبارکباد یں دی تھیں۔

متعلقہ عنوان :