حکومت جلوس کے راستوں پر تعمیراتی کاموں میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے جس سے سازش کی بو آرہی ہے،علامہ باقر عباس زیدی
منگل 12 نومبر 2019 23:53
(جاری ہے)
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ پاکستان میں مسلمانوں نے بغیر کسی تفریق کے پیغمبر ختمی مرتبت (ص) کی ولادت باسعادت کو انتہائی عقیدت اور مذہبی جوش و خروش سے منا کر یہ ثابت کیا ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والی وسلم کی ذات مقدس مسلمان اقوام کے مابین وحدت و اتحاد اور یکجہتی کا محور و مظہر ہے۔ اس سال بھی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فرمان کے مطابق اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل ملک بھر میں ہفتہ وحدت منایا جارہا ہے،مزید پروگراموں کاانعقاد کیا جائے گا جن میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے مذہبی ہم آہنگی کا پرچار کرنے والی سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام وصفر میں سندھ کے مختلف اضلاع میں جلوس عزاء کے روٹس حکومتی عد توجہی کے باعث بد حالی کا شکار رہے۔ سڑکوں کی پیوند کاری کو بھی کروانا صوبائی حکومت نے مناسب نہیں سمجھا۔ایسا لگتا ہے کہ حکومت جلوس کے ان راستوں پر تعمیراتی کاموں میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے جس سے سازش کی بو آرہی ہے۔ ہم وفاقی و صوبائی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ رمضان المبارک سے قبل تعمیرات کو فوری مکمل کیا جائے اور نمائش چورنگی مرکزی جلوس عزاء کے پرانے روٹس کو بحال کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا قانونی و آئینی حق ہے اس کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کرینگے، اضلاع میں عزاداروں کے خلاف ایف آئی آردرج کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور سندھ پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداران امام حسین کے خلاف درج کئے گئے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات کو فی الفور واپس لیا جائے۔علامہ باقر عباس زیدی نے مزید کہا کہ چند نفرت انگیز عناصر دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستا ن کے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے یہاں فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ عبد الستار جمالی نامی شخص نے سوشل میڈیا پر امام مہدی کی شان میں گستاخی کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ میں عوامی احتجاج پر اس گستاخ اہلبیت ؑکو گرفتار کر لیا۔ امت مسلمہ کا امام مہدی علیہ السلام پراعتقاد مسلکی نہیں مکمل اعتقاد ہے،ہم اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے اسلام دشمن اور ملک دشمن عناصر کو نشان عبرت بناکر قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس گستاخی کے خلاف جمعہ کو سندھ بھر میں پوراحتجاج کیا جائے گا۔نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے اپنے پیاروں کی رہائی کی تحریک جاری ہے۔ گزشتہ 1ماہ میں آٹھ لاپتہ شیعہ افراد بازیاب ہوچکے ہیں جو خوش آئند اقدامات ہیں،ہم امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ بہت جلد وہ افراد بھی جو کئی سالوں سے لاپتہ ہیں جن پر آج تک کوئی مقدمات نہیں بن پائے ہیں اور نہ ہی وہ ریاست کو کسی جرم میں مطلوب ہیں وہ بھی جلد از جلد بازیاب ہو کر اپنے پیاروں سے ملیں گے۔کانفرنس میں علامہ صادق جعفری،علامہ علی انور ،علامہ مبشر حسن ،یعقوب حسینی ،ناصر الحسینی سمیت دیگر رہنماموجود تھے۔دعا گو ۔#مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.